021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بچی کا "میرب” نام رکھنا
71344جائز و ناجائزامور کا بیانبچوں وغیرہ کے نام رکھنے سے متعلق مسائل

سوال

کسی بچی کا نام "میرب" رکھنا کیسا ہے؟ اگر رکھ دیا تو کیا بدل دینا چاہیے؟ از روئے شریعت رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

لفظِ "میرب" عربی زبان میں "اَرَبَ" سے اسمِ آلہ کا صیغہ ہے۔ لہذا اِس لفظ کے مختلف معنی ہوسکتے ہیں: جسم کاٹنے کا آلہ، حاجت پوری کرنے کا آلہ۔ لہذا یہ نام رکھنا جائز تو ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام بدل کر "اریبہ" رکھ لیا جائے۔ "اریبہ" کے معنی متعین طور پر ہوشیار اور ماہر کے ہیں۔

حوالہ جات
قال العلامۃ ابن منظور رحمہ اللہ تعالی: والآراب: قطع اللحم. وأرب الرجل: قطع إربه. وأرب عضوه أي سقط. وأرب الرجل: تساقطت أعضاؤه. وفي حديث جندب: خرج برجل أراب، قيل: هي القرحة، وكأنها من آفات الآراب أي الأعضاء، وقد غلب في اليد. فأما قولهم في الدعاء: ما له أربت يده، فقيل قطعت يده. (لسان العرب: 1/210)
قال جماعۃ من العلماء رحمھم اللہ تعالی: وفي الفتاوى التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده، ولا ذكره رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم، ولا استعمله المسلمون تكلموا فيه، والأولى أن لا يفعل، كذا في المحيط. (الفتاوی الھندیۃ: 5/362)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

18/جمادی الثانیہ/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب