021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جیب میں خون آلود ٹشو ہونے کی صورت میں نماز کا حکم
71354نماز کا بیاننماز کےمتفرق مسائل

سوال

اگرقمیص کی جیب میں خون آلود ٹشو پیپر موجود ہوتو نماز پڑھنا کیسا ہے؟ نیز اگر نماز پڑھ لی تو کیا دوبارہ لوٹانی ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر ٹشو پیپر پر لگے ہوئے خون کی مقدار ایک درہم سے زیادہ ہوتو اسے جیب میں رکھ کر نماز پڑھنا درست نہیں۔ اگر پڑھ لی تو دوبارہ لوٹانی ہوگی۔ اور اگر اس پر لگے ہوئے خون کی مقدار ایک درہم یا اس سے کم ہو تونماز درست ہو جائے گی، البتہ جان بوجھ کر ایسا کرنا خلافِ اولیٰ ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی: (وعفا) الشارع (عن قدر درهم) وإن كره تحريما، فيجب غسله، وما دونه تنزيها فيسن، وفوقه مبطل.
وقال تحتہ العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: والأقرب أن غسل الدرهم وما دونه مستحب مع العلم به والقدرة على غسله، فتركه حينئذ خلاف الأولى، نعم، الدرهم غسله آكد مما دونه، فتركه أشد كراهة. (ردالمحتار: 316,317/1)
وقال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالٰی: (وثوبه) وكذا ما يتحرك بحركته، أو يعد حاملا له كصبي عليه نجس إن لم يستمسك بنفسه منع، وإلا لا.
وقال تحتہ العلامۃ ابن عابدین الشامی رحمہ اللہ تعالٰی: قوله: (وكذا ما) أي شيء متصل به يتحرك بحركته كمنديل طرفه على عنقه، وفي الآخر نجاسة مانعة إن تحرك موضع النجاسة بحركات الصلاة منع، وإلالا، بخلاف ما لم يتصل كبساط طرفه نجس، وموضع الوقوف والجبهةطاهر فلا يمنع مطلقا. (ردالمحتار: 402/1)

محمدعبداللہ بن عبدالرشید

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

18/جمادی الثانیہ/ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد عبد اللہ بن عبد الرشید

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب