021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیٹوں کا والدہ کو دیا ہوا مال واپس لینا
71265ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ واپس کرنے کابیان

سوال

آج سے تقریباً  25  سال پہلے میں اور میرے بڑے بھائی نے دو گواہوں کی مو جودگی میں والدہ محترمہ کو ایک فلیٹ دیا، فلیٹ کے کاغذات بھی ان کے نام کردیے۔ ہم سب اسی فلیٹ میں رہائش پذیر تھے۔ پھر اللہ نے برکت عطا فرمائی سب بھائی اور بہن الگ مکان میں رہا ئش پذیر ہوگئے۔ اب والدہ محترمہ اپنی حیات میں ہم دو بھائیوں کو یہ فلیٹ دے رہی ہے، کیونکہ ابھی ہمیں مالی مشکلات ہیں، وہ ہماری امداد کرنا چاہتی ہے۔ آپ سے معلوم کرنا ہے کہ والدہ محترمہ ہمیں فلیٹ واپس دے سکتی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں والدہ اپنے بیٹوں کو یہ فلیٹ واپس کر سکتی ہے، یہ والدہ کی طرف سے تحفہ شمار ہوگا۔

حوالہ جات
-

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

19/06/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب