021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کی تعمیر کے لیےلیا گیا چندہ مصالح مسجد کی تعمیر میں خرچ کرنا
71508وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

مسجد کی تعمیر کے لیے لیا جانے والاچندہ  مصالح مسجد ( یعنی زمینی فلور میں مدرسہ ، دکانیں وغیرہ )کی تعمیر پر خرچ کرنا درست ہے یا واقفین پر مصالح کی تصریح ضروری ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مسجد کی تعمیر کےلیے جو چندہ کیا جائے ، اس کو مسجد کی تعمیر میں ہی صرف کرنا ضروری ہے ، البتہ اگر چندہ خاص مسجد کی تعمیر کے عنوان سے نہ کیا جائے یا چندہ دینے والے مسجد کی تعمیر کے علاوہ بھی خرچ کرنے کی اجازت دے دیں تو اس سے مصالح مسجد کو تعمیر کرنا بھی درست ہے ۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (2/ 463)
وإذا أراد أن يصرف شيئا من ذلك إلى إمام المسجد أو إلى مؤذن المسجد فليس له ذلك، إلا إن كان الواقف شرط ذلك في الوقف، كذا في الذخيرة.

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

23 جماوی الثانی 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب