71547 | نماز کا بیان | نماز کےمتفرق مسائل |
سوال
میرے ایک چچا بوڑھے ہیں اور دماغی بیماری کا شکار ہیں۔ وہ نماز تھوڑی آواز سے ادا کرتے ہیں۔ ان کی نماز کا کیا حکم ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اکیلے نماز پڑھنے والے پر سری نمازوں میں آہستہ پڑھنا واجب نہیں ہے اور اس سے نماز خراب نہیں ہوتی۔ لہذا سوال میں مذکور صورت میں آپ کے چچا کی نماز درست رہتی ہے۔
حوالہ جات
والحاصل أن الجهر في الجهرية لا يجب على المنفرد اتفاقا؛ وإنما الخلاف في وجوب الإخفاء عليه في السرية وظاهر الرواية عدم الوجوب كما صرح بذلك في التتارخانية عن المحيط، وكذا في الذخيرة وشروح الهداية كالنهاية والكفاية والعناية ومعراج الدراية. وصرحوا بأن وجوب السهو عليه إذا جهر فيما يخافت رواية النوادر اهـ فعلى ظاهر الرواية لا سهو على المنفرد إذا جهر فيما يخافت فيه وإنما هو على الإمام فقط.
(الدر المختار و حاشیۃ ابن عابدین، 2/81، ط: دار الفکر)
محمد اویس پراچہ
دار الافتاء، جامعۃ الرشید
23/ جمادی الثانیۃ 1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | محمد اویس پراچہ | مفتیان | سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |