021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا شک سے کوئی چیز ناپاک ہوتی ہے؟
71659پاکی کے مسائلنجاستوں اور ان سے پاکی کا بیان

سوال

میں نے جسم پرناپاک  تیل کی مالش کی۔میں بیمار تھا اس لیے ہسپتال لے جایا گیا وہاں ڈاکٹروں کے آلات اوردوسری چیزوں پر تیل کے نشانات لگ گئیں تو وہ سب ناپاک ہوئے۔اس وقت میری انگلی پر زخم تھا ۔جب میں ہسپتال کے عملے اور دوسرے  لوگوں سے ملا تو ان کے ہاتھ بھی نجس ہوئے۔اب وہ لوگ کیا کریں۔کیا ان سب پر پاکی حاصل کرنا لازمی ہے ؟گھر کی خواتین اور دوسرے افراد کے ہاتھ بھی ناپاک ہوئے۔جب وہ ان ہاتھوں سے کھانا وغیرہ تیار کرتی ہیں وہ ناپاک ہیں تو اس کا کیا حکم ہے؟جب میرے گھر کے افراد باہران ناپاک ہاتھوں سے  دوسرے لوگوں سے ملتے ہیں تو وہ بھی ناپاک ہوجاتے ہیں۔تو اس سے کس طرح نجات حاصل کریں۔گھر کی خواتین ان ہی ناپاک ہاتھوں سے بچوں کو دھوتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ناپاک ہوجاتے ہیں ۔اس صورت حال میں  میری رہنمائی فرمائیں کہ گھر کا کھانا وغیرہ پاک ہیں یا نہیں اور ان عورتوں کے ہاتھوں کا کھانا میرے لیے حلال ہیں یا  نہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ جب تک کسی چیز کے بارے میں یقین نہ ہوجائے کہ وہ ناپاک ہے یا اس پر ناپاکی لگی ہے ،اس وقت تک وہ پاک ہی سمجھی جائے گی۔محض امکانات اور احتمالات کی بنیاد پر کسی چیز پر ناپاکی کا حکم نہیں لگتا ،یہ حرج ہے اور دین کے احکام میں حرج نہیں ہوتا۔لہذا سوال میں ذکر کردہ جتنی چیزوں کے بارے میں ناپاکی کے شبہات ذکر کئے ہیں وہ سب شک اور وہم پر مبنی ہیں،جن کا نہ صرف یہ کہ اعتبار نہیں ،بلکہ ان سے بچنا ضروری ہے ،اس لیے گھریلو خواتین یا دیگر افراد کے بارے میں بلاوجہ ایسے  شکوک وشبہات میں مبتلا نہ ہوں۔یہ وسوسہ کی بیماری ہے جس کا علاج یہ ہے کہ ان وساوس کی طرف دھیان نہ دیں ۔

حوالہ جات
٫٫٫٫٫

زین الدین

دارالافتا ء،جامعۃالرشید ،کراچی

۲۷/جمادی الثانیۃ۱۴۴۲ ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

زین الدین ولد عبداللہ

مفتیان

فیصل احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب