021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مسجد کی بجلی اور گیس کے میٹر سے مدرسے میں کنکشن دینا اور استعمال کرنا
71643وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

بجلی اور گیس کا میٹر مسجد کے نام سے ہے، مدرسہ میں جو بجلی اور گیس استعمال کی جاتی ہے، کافی عرصہ سے اس کا بل مسجد کی آمدن سے ہی ادا کیا جاتا ہے، کیونکہ کوئی اور آمدن نہیں، کیا ایسا کرنا درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر مسجد اور مدرسے کا چندہ ایک ساتھ ہوتا ہے تب تو مسجد میں آنے والی بجلی اور گیس کی لائن سے مدرسے میں بھی کنکشن دیا جاسکتا ہے اور استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگر الگ الگ چندہ ہوتا ہے تو مسجد کی چیزوں کو مدرسے میں استعمال کرنا جائز نہیں۔

مذکورہ مدرسہ چونکہ مسجد سے متصل ہے اور مسجد کی ہی زمین پر تعمیر کیا گیا ہے، یہ مدرسہ الگ سے کوئی حیثیت نہیں رکھتا، بلکہ مسجد کی ملکیت ہے، اس لیے مسجد کی بجلی اور گیس مدرسہ میں بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔

بہتر یہ ہے کہ آپ نماز جمعہ کے بعد جو چندہ جمع کرتے ہیں، اس میں یہ اعلان بھی کر دیا کریں کہ یہ چندہ اس مسجد اور مدرسہ دونوں کے لیے ہورہا ہے۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 430)
لأن مراعاة شرط الواقف لازم.

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

30/06/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب