021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تعزیت کا مسنون طریقہ
71923جنازے کےمسائلتعزیت کے احکام

سوال

تعزیت کا مسنون طریقہ کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

تعزیت کا صحیح اورمسنون طریقہ یہ ہے کہ جس گھر میں غمی ہو، ان کے پاس جاکر میت کے متعلقین بالخصوص ورثہ کو تسلی دے ، ان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرے اور صبر کے فضائل اور اس کے عظیم الشان اجر وثواب سناکر ان کو صبر کی تلقین کرے اور ان کا غم ہلکا کرنے کی کوشش کرے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی اس کا اہتمام فرماتے تھے اورصحابہ کرام کو بھی اس کی نصیحت اور ترغیب دیتے تھے۔(احسن الفتاوی:ج۴،ص۲۴۴)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۹رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب