021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خط وفون کے ذریعے تعزیت
71930جنازے کےمسائلتعزیت کے احکام

سوال

تعزیت کے لیے پسماندگان کے پاس جانا ضروری ہے یا کہ خط وفون کے ذریعے بھی تعزیت کرنے کا وہی ثواب ملے گا جو جانے سے ملتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اصل سنت تو جانے سے ہی ادا ہوگی ،البتہ جہاں کوئی مجبوری یا عذرہو مثلا دور ہونا تو ایسی صورت میں خط یا فون کے ذریعہ بھی تعزیت کی جاسکتی ہے اورخط یا فون پر ایک دفعہ تعزیت کے بعد دوبارہ بالمشافہہ تعزیت کرنا مکروہ ہے۔(فتاوی دار العلوم زکریا:ج۲،ص۶۶۷، فتاوی دارالعلوم دیوبند:ج۵،ص۲۸۳)

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۹رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب