021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تعزیت کی مدت کب سے شروع ہوگی؟
71931جنازے کےمسائلتعزیت کے احکام

سوال

شریعت نے تعزیت کے لیے جو تین دن مقرر کئے ہیں، ان کی ابتدا کب سے ہے؟ یعنی موت کے وقت سے یا تدفین کے بعد سے شروع ہوتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اصل مسنون طریقہ اور وقت تو تدفین کے بعد سے ہے، البتہ اگر اہل میت زیادہ غم زدہ ہوں تو تدفین سے قبل بھی جائز ہے۔لہذا مسنون تعزیت کی مدت، تدفین کے بعد سے تین دن تک شمار ہوگی۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (2/ 241)
وأولها أفضل. (قوله وأولها أفضل) وهي بعد الدفن أفضل منها قبله لأن أهل الميت مشغولون قبل الدفن بتجهيزه ولأن وحشتهم بعد الدفن لفراقه أكثر، وهذا إذا لم ير منهم جزع شديد، وإلا قدمت لتسكينهم جوهرة

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۹رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب