021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشترکہ کاروبار میں ایک شریک کا ذاتی گاڑی استعمال کرنے کا حکم
72149اجارہ یعنی کرایہ داری اور ملازمت کے احکام و مسائلکرایہ داری کے متفرق احکام

سوال

مشترکہ کاروبار میں ایک شریک  کی اپنی ذاتی گاڑی ہے جسے وہ  اس کاروبار کے لیے استعمال کرنا چاہتاہے،کیا یہ درست ہے؟  اس کی اجرت لینا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

دوسرے شرکاء کی رضامندی اور اجرت طے کرنے کے بعد ایک شریک کا  اپنی  ذاتی  گاڑی کومشترکہ  کاروبار میں استعمال کرنا درست ہےاور اس کی اجرت لینا بھی درست ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفی رحمہ اللہ تعالی: (و) تصح (إجارة الدابة للركوب والحمل والثوب للبس )
  قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی:قوله:( للركوب والحمل): لكن لو استأجرها
 للحمل له الركوب، بخلاف العكس.(الدر المختار مع رد المحتار:6/34)
قال العلامۃ فخر الدین الزیلعی رحمہ اللہ تعالی:(والدابة للركوب والحمل، والثوب للبس) يعني يجوز استئجار هذه الأشياء لما ذكرنا؛ لأن لها منافع معلومة، ويعتاد استئجارها ،فجاز كسائر الأعيان المعهودة.(تبیین الحقائق :5/115)

عرفان حنیف

دارالافتاء،جامعۃالرشید،کراچی

   9  رجب/ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عرفان حنیف بن محمد حنیف

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب