021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قضائے حاجت کے وقت پیٹھ قبلہ کی طرف ہونا
72097پاکی کے مسائلاستنجاء کا بیان

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!

اگر کوئی بیت الخلاء سیدھی جانب سے تو قبلہ کے رخ پر نہ ہو، لیکن پیٹھ کی جانب سے قبلہ رخ ہو تو کیا ایسا بیت الخلاء استعمال کرسکتے ہیں؟ اور اِس موقع پر رخ قبلہ سے بچانے کے لیے مکمل دائیں بائیں مڑنا ضروری ہے یا تھوڑا سا مڑجانا کافی ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قضائے حاجت کے موقع پر پشت اور چہرہ، دونوں کا قبلہ رخ ہونا جائز نہیں، لہذا ایسا بیت الخلاء استعمال کرنے سے احتراز لازم ہے۔ ایسے موقع پر کم از کم اتنا پھر کر بیٹھے کہ اُس کو دیکھنے والا اُسے قبلہ رخ بیٹھا ہوا نہ سمجھے، جس کی تعیین فقہاء کرام رحمہم اللہ نے پینتالیس درجے دائیں بائیں سے کی ہے۔

حوالہ جات
قال العلامۃ الحصکفي رحمہ اللہ تعالی: (كما كره) تحريما (استقبال قبلة واستدبارها ل) أجل (بول أو غائط) فلو للاستنجاء لم يكره (ولو في بنيان) لإطلاق النهي.(الدر المختار مع رد المحتار: 1/341)
قال العلامۃ ابن نجیم رحمہ اللہ تعالی: ويكره بجنب المساجد ومصلى العيد وفي المقابر وبين الدواب وفي طرق المسلمين ومستقبل القلبة ومستدبرها، ولو في البنيان.(البحر الرائق: 1/256)
قال العلامۃ ابن عابدین رحمہ اللہ تعالی: قوله: (فانحرف عنها) أي: بجملته أو بقبله حتى خرج عن جهتها والكلام مع الإمكان، فليس في الحديث دلالة على أن المنهي استقبال العين كما لا يخفى، فافهم. (رد المحتار: 1/342)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

10/رجب/1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب