021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
وراثت میں محروم بہنوں کوانکےحصہ کےمال/زمین کی زکوۃ،عشردینے کاحکم
72031جنازے کےمسائلایصال ثواب کے احکام

سوال

مال میراث میں اگر بہنوں کو حصہ نہ دیا گیا تو اس مال کی زکوۃ اور زمین کا عشر بہنوں کو دینا جائز ہے یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر بہنوں سے ان کا حصہ خرید لیا گیا تو ایسی صورت میں ان کے حصوں کے بقدر بھی عشر اور زکوۃ واجب ہوگی اوران اموال کی زکوۃ اور عشر بہنوں کو دینا بھی درست ہےاور اگر خرید نہیں گیا توبہنوں کے حصوں کے بقدر ان اموال کی زکوۃ اور زمین کا عشر نہ تو بھائیوں پر ہے اور نہ ہی بہنوں پر۔(فتاوی دارلعلوم دیوبند:ج۶،ص۷۳)باقی بہنوں کے حصے کی آمدن کا حکم اگلے سوال کے جواب میں ملاحظہ ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۱رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب