021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مرد کے لیے نا محرم خواتین کا بیان
72122جائز و ناجائزامور کا بیانپردے کے احکام

سوال

مرد کو کن رشتے داروں سے پردہ کرنا چاہیے؟ وضاحت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ایسی عورت جو مرد پر ہمیشہ کے لیے حرام ہو اور کسی بھی صورت اس سے نکاح ممکن نہ ہو ، اس سے پردہ فرض نہیں ہے ۔ وہ خواتین جو مرد پر ہمیشہ کے لیے حرام ہیں اور کسی صورت ان سے نکاح ممکن نہیں ، درج ذیل ہیں :

1َ۔ماں ( دادی اور نانی بھی اس میں داخل ہیں) 2۔بیٹی (پوتی اور نواسی بھی اس میں داخل ہیں )

3۔بہن ، 4۔پھوپھی ، 5۔خالہ ، 6۔بھتیجی ،7۔بھانجی ،8۔رضاعی ماں

9۔رضاعی بہن ( اس میں دیگر سب رضاعی رشتے شامل ہیں جیسے رضاعی خالہ ، پھوپھی ، بھتیجی ، بھانجی وغیرہ )

10۔ساس،11۔سوتیلی بیٹی بشرطیکہ اس کی والدہ سے صحبت کی ہو ۔12۔بہو۔13۔باپ کی بیوی ( سوتیلی ماں)

مندرجہ بالا خواتین کے علاوہ ہر وہ عورت جس سےکسی وقت بھی نکاح کا امکان ہو ، اس سے پردہ فرض ہے۔

حوالہ جات
{ حُرِّمَتْ عَلَيْكُمْ أُمَّهَاتُكُمْ وَبَنَاتُكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ وَعَمَّاتُكُمْ وَخَالَاتُكُمْ وَبَنَاتُ الْأَخِ وَبَنَاتُ الْأُخْتِ وَأُمَّهَاتُكُمُ اللَّاتِي أَرْضَعْنَكُمْ وَأَخَوَاتُكُمْ مِنَ الرَّضَاعَةِ وَأُمَّهَاتُ نِسَائِكُمْ وَرَبَائِبُكُمُ اللَّاتِي فِي حُجُورِكُمْ مِنْ نِسَائِكُمُ اللَّاتِي دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَإِنْ لَمْ تَكُونُوا دَخَلْتُمْ بِهِنَّ فَلَا جُنَاحَ عَلَيْكُمْ وَحَلَائِلُ أَبْنَائِكُمُ الَّذِينَ مِنْ أَصْلَابِكُمْ وَأَنْ تَجْمَعُوا بَيْنَ الْأُخْتَيْنِ إِلَّا مَا قَدْ سَلَفَ إِنَّ اللَّهَ كَانَ غَفُورًا رَحِيمًا (23) } [النساء: 23]

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

13 رجب 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب