021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
غیر مسلموں کو اپنے ساتھ کھانا کھلانے کا حکم
72591جائز و ناجائزامور کا بیانکفار کے ساتھ معاملات کا بیان

سوال

السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ!

ہمارے آفس میں کچھ غیر مسلم بھی کام کرتے ہیں۔ کھانے کے وقفہ میں کیا ہم اُنہیں اپنے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلا سکتے ہیں؟ بینوا تؤجروا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

غیر مسلموں کو اپنے ساتھ بٹھا کر کھانا کھلانا جائز ہے، بلکہ دعوت دینے اور اُنہیں اسلام کی طرف راغب کرنے کی غرض سے باعثِ اجر و ثواب بھی ہے، لیکن کوئی ایسا برتاؤ کرنا جس سے معلوم ہو کہ آپ اُس کے مذہب کو اچھا سمجھ رہے ہیں، جائز نہیں۔

حوالہ جات
قال الإمام الجصاص رحمہ اللہ تعالی: قال الله تعالى: لا ينهاكم الله عن الذين لم يقاتلوكم في الدين. الآية. روى هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة: أن أسماء سألت النبي صلی اللہ علیہ وسلم عن أم لها مشركة جاءتني أأصلها؟ قال: نعم صليها. قال أبو بكر: وقوله: ﴿أن تبروهم وتقسطوا إليهم﴾ عموم في جواز دفع الصدقات إلى أهل الذمة إذ ليس هم من أهل قتالنا، وفيه النهي عن الصدقة على أهل الحرب؛ لقوله: إنما ينهاكم الله عن الذين قاتلوكم في الدين.(أحکام القرآن: 3/583)
قال العلامۃ النسفي رحمہ اللہ تعالی: ﴿لا ينهاكم الله عن الذين لم يقاتلوكم فى الدين ولم يخرجوكم من دياركم أن تبروهم﴾ تكرموهم وتحسنوا إليهم قولا وفعلا.(مدارك التنزیل: 3/469)

صفی ارشد

دارالافتاء، جامعۃ الرشید، کراچی

21/ رجب /1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

صفی ارشد ولد ارشد ممتاز فاروقی

مفتیان

فیصل احمد صاحب / شہبازعلی صاحب