021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بیوی کا اسلامی تعلیمات کے برخلاف بے پردگی کا مظاہر کرنا
72512طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ

        میری بیوی نےمیری اجازت کے بغیر برقع اتاردیاہےاورخود کو باپردہ سے بے پردہ کردیاہے جبکہ ہماری خاندان کی عورتیں پاپردہ ہیں،کیا اس کا یہ طرزِ عمل جائز ہے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

            پردہ کرنا دین کی رو سے ایک واجب اور فرض امر ہے، لہذا اسلام خواتین کو کسی بھی طرح کی بے پردگی یا بد حجابی، جیسےکہ نامحرموں کے سامنے کھلے سر جانا یا ان کے سامنے سج سنور کر جانا یا فیشن کے نام پر ایسا نازک لباس پہننا جو نامحرم کے لئے باعثِ تحریک ہو  کی اجازت نہیں دیتا ہے،چاہے خاوند کی اجازت سے ہو یا بغیر اجازت کے، لہذا کسی مسلمان خاتون کو یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ جھوٹی شان و شوکت یا جمال کو ظاہر کرنے کے لئے اللہ کے کے اس عظیم حکم کو پیرو تلے روندے،برقع اتارے اورخود کو بے پردہ کرے ۔

تفسیر ابن کثیر میں ہےکہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ جب عورتیں کسی ضرورت کے تحت اپنے گھروں سے نکلیں تو انہیں اللہ تعالیٰ نے حکم فرمایا ہے کہ وہ بڑی چادروں کے ذریعہ اپنے سروں کے اوپر سے اپنے چہروں کو ڈھانپ لیں اور صر ف ایک آنکھ کھلی رکھیں اور محمد بن سیرین ؒ فرماتے ہیں کہ میں نے عبیدۃ السلمانی سے اللہ تعالیٰ کے ارشاد : یدنین علیهن من جلابیبهنکے بارے میں پوچھا تو انہوں نے اپنے سر اور چہرہ کو ڈھانپ کر اور بائیں آنکھ کھول کر گویا عمل سےا س کا مطلب بتلایا‘‘ (تفسیر ابن کثیر للإمام أبي الفداء الحافظ ابن کثیر الدمشقي ، سورة الأحزاب: تحت الآیة: {یدنین علیهن من جلابیبهن ...الخ: ۳؍۵۳۵۔ ط:قدیمی )

حوالہ جات
قال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم: المرأۃ عورۃ۔ (ترمذي، أبواب الرضاع، باب بلا ترجمۃ، النسخۃ الہندیۃ ۱/۲۲، دار السلام رقم:۱۱۷۳)وتمنع المرأۃ الشابۃ من کشف الوجہ بین الرجال لا لأنہ عورۃ؛ بل لخوف الفتنۃ، وتحتہ في الشامیۃ: والمعنیٰ تمنع من الکشف لخوف أن یریٰ الرجال وجہہا فتقع الفتنۃ۔ (شامي، کتاب الصلوۃ، باب شروط الصلوۃ، کراچي ۱/۴۰۶، زکریا ۲/۷۹)

..سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

1/8/1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب