72513 | طلاق کے احکام | طلاق کے متفرق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ
میری بیوی میری اجازت کے بغیر شادی بیاہ کی تقریبات میں شرکت کرتی ہے،کیا اس کے لئے ایسا کرنامیری اجازت کے بغیرشرعاً جائز ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
بیوی کے لیے شوہر کی اجازت کے بغیر کسی بھی شادی بیاہ میں شرکت کرنا ہرگزجائز نہیں ہے،یہ شوہرکی نافرمانی ہے جس پر بیوی کو توبہ واستغفار کرنا اورشوہر سے معافی مانگنااورآئندہ کے لیے اس کی اطاعت کرناضروری ہے۔
حدیث شریف میں ہے:
حوالہ جات
وروي عن ابن عباس رضي الله عنهما أن امرأة من خثعم أتت رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقالت: يا رسول الله! أخبرني ما حق الزوج على الزوجة؟؛ فإني امرأة أيم فإن استطعت وإلا جلست أيماً! قال: فإن حق الزوج على زوجته إن سألها نفسها وهي على ظهر قتب أن لا تمنعه نفسها، ومن حق الزوج على الزوجة أن لا تصوم تطوعاً إلا بإذنه فإن فعلت جاعت وعطشت ولا يقبل منها، ولا تخرج من بيتها إلا بإذنه فإن فعلت لعنتها ملائكة السماء وملائكة الرحمة وملائكة العذاب حتى ترجع، قالت: لا جرم ولا أتزوج أبداً". رواه الطبراني". (الترغيب والترهيب للمنذري (3/ 37)
فتاوی شامی میں ہے:
"ولیس لها أن تخرج بلا إذنه أصلًا". (ردالمحتار علی الدرالمختار، ج:3، ص:146، ط:ایچ ایم سعید)
فتاوی شامی میں ایک اور جگہ ہے:
"لانفقة لأحد عشر ... وخارجة من بیته بغیر حق و هي الناشزة حتی تعود". (ردالمحتار علی الدر المختار، ج:3، ص:575، ط:ایچ ایم سعید)
.سیدحکیم شاہ عفی عنہ
دارالافتاء جامعۃ الرشید
1/8/1442ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ صاحب | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |