021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا کسی مرحرم کےاپنے چینل پر بیانات اور تلاوت اپلوڈ کرنا صدقہ جارہ ہوگا؟
72424جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

زید کا انتقال ہوگیا ہے، اس کے بیانات کا چینل ہے،جس پر زید کے بیانات اپلوڈ ہوتے رہتے ہیں، ، کیازید کو اس کے بیانات اپلوڈ ہونے کا ثواب ملتا رہے گا؟ اور کیا یہ زید کے لیے صدقہ جاریہ ہوگا؟اسی طرح اگر زید کی تلاوت قرآن مجید اپلوڈ کی جائے تو وہ بھی صدقہ جاریہ ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جی ہاں،یہ بھی صدقہ جاریہ میں داخل ہے،بالخصوص جبکہ اس نے اپنے بیانات اور تلاوت وغیرہ اسی نیت سے ضبط کروائی ہوں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۹رجب۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب