021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سجدہ سہو کے مسائل{امام قعدہ کیے بغیر کھڑا ہو گیا،بعض مقتدی کسی باہر والے کے کہنے پر کھڑے ہوئے نماز ہوئی یا نہیں؟}
71717نماز کا بیانسجدہ سہو کابیان

سوال

امام قعدہ کیے بغیر کھڑا ہو گیا، مقتدیوں میں سے دو تین افراد امام کے ساتھ کھڑے ہوگئے اور باقی مقتدی بیٹھے رہے، پھر کسی باہر والے کے کہنے پر کھڑے ہوئے اور امام نے سجدہ سہو کیا، تو کیا جو امام صاحب کے ساتھ جو کھڑے لوگ تھے ان کی نماز ہوئی یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قعدہ رہ جانے کی وجہ سے سجدہ سہو واجب ہوتا ہے، جب امام صاحب نے آخر میں سجدہ سہو ادا کیا ہے تو جو لوگ امام صاحب کے ساتھ کھڑے ہوئے تھے، ان کی نماز تو درست ہے، جبکہ جو لوگ پہلے بیٹھے رہے اور پھر کسی باہر والے شخص کے کہنے پر کھڑے ہوئے، ان کی نماز فاسد ہوگی۔

حوالہ جات
-

ناصر خان مندوخیل

دارالافتاء جامعۃالرشید کراچی

2/08/1442 ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

ناصر خان بن نذیر خان

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب