021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کیا باغ فدک نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت فاطمہرضی اللہ عنہا کو ہبہ کیا تھا؟
73196انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلاممتفرّق مسائل

سوال

بعض حضرات درج ذیل احادیث کتب اہل سنت پیش کرتے ہیں کہ رسول پاک صل اللہ علیہ و علی آلہ و بارک و سلم نے فدک کی جاگیر اللّه وحدہ لا شریک کے حکم سے سیدہ بی بی پاک فاطمہ الزہراء سلام الله علیہا کو ہبہ gift فرما دی تھی ۔۔۔گزارش ہے کہ علم حدیث علم رجال علم جرح و تعدیل کی روشنی میں درج بالا روایات کی اسناد پر تحقیق پیش فرما دیجئے، خاص کر ان روایات کے راوی تابعی حضرت عطیہ بن سعد العوفی کے متعلق ۔۔۔کہ ان پر جرح اور تعدیل دونوں ملتی ہیں ۔۔۔تو کیا ان پر جرح اور تعدیل دونوں ہی مبہم ہیں یا مفسر ۔نیز ان پر جو تدلیس کا الزام ہے اسکی کیا حقیقت ہے ؟کیا ان پر تدلیس کا الزام لگانے والے راوی خود ثقہ صدوق اور تدلیس سے پاک تھے ؟ کیا یہ احادیث حسن درجہ تک پہنچ کر قابل قبول بنتی ہیں یا ضعیف ہیں ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

معارج النبوت کے حوالے سے ایک روایت فتاوی عزیزی میں نقل کی گئی ہے، لیکن اس میں وقف کرنے کا ذکر ہے نہ کہ ہبہ کرنے کا،باقی عطیہ بن سعد العوفی کے حوالےسے ایسی کوئی روایت نہیں ملی، البتہ معارج کی روایت کی تایید مسلم کی ایک روایت سے بھی پیش کی گئی  ہے ،لہذا یہ روایت قابل استدلال ضرور ہے ،لیکن اہل سنت کےموقف کے خلاف نہیں، نیز اس  کی مزیدتفصیل فتاوی عزیزی میں دیکھ لی جائے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۵شوال۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب