021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خلع شرعامعتبرنہ ہوتونکاح برقراررہنےکی وجہ سےشوہرپربیوی کانان نفقہ لازم ہوگا
73214نان نفقہ کے مسائلنان نفقہ کے متفرق مسائل

سوال

سوال:السلام علیکم!مجھےخلع کےبارےمیں فتوی لیناہےکہ 2019 میں مجھے جامعۃ الرشیدکی طرف سےحکم تھاکہ خلع نہیں ہوا،اب اتنےسال گزرنےکےبعدبھی محمدبرہان مرزا خرچہ،نفقہ،شرعی حقوق کچھ بھی پورانہیں کررہے،کورٹ میں دوتین باربلایاتھا،مگرنہیں آئے،حکومت نےشرعی جوازبناکرمجھے خلع کی ڈگری جاری کردی،صورت حال یہ ہےکہ نوکری بھی نہیں ہے،آمدنی کاکوئی ذریعہ نہیں،بچوں کی کفالت میری ذمہ داری کچھ بھی پورانہیں کررہے،برائےمہربانی مجھے وضاحت کردیجئے،میری راہنمائی کردیجییے،میں نےعدالت کی طرف سےخلع کاپرچہ اورفتوی کاجواب منسلک کردیاہے۔شکریہ

میں اپنااوربچوں کاخرچہ پوراکرنےکےلیے 5،6سال سےاسکول میں نوکری کررہی ہوں۔

میرابیٹامعذورہے،اس کی دیکھ بھال بھی مجھےہی کرنی ہوتی ہے۔

 

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

صورت مسئولہ میں چونکہ خلع شرعامعتبرنہیں ہے،اس لیےسابقہ نکاح برقرارہےاوربیوی کانفقہ شوہرپرلازم ہے۔

موجودہ صورت میں شوہرپرحسب استطاعت بیوی اوربچوں کانفقہ دینالازم ہوگا،بیوی نان نفقہ کےلیےعدالت سےمطالبہ کرسکتی ہے۔

اگرشوہرگنجائش کےباوجودنفقہ نہیں دیتا،بیوی کاخیال بھی نہیں کرتا، نہ طلاق دینے پرراضی ہے اورنہ ہی خلع کےحق میں ہے اورنہ ہی اس نے اپنی بیوی کے لئے کوئی نفقہ وغیرہ کابندوبست کیاہے اورنہ ہی کسی کوکفیل بنایاہے کہ اس کے عدم موجودگی میں اس کی بیوی کو نان نفقہ دے،تواس صورت  میں  شوہر کومتعنت فی النفقہ ماناجائے گا،ایسی صورت میں بیوی عدالت کےذریعہ شوہرکےمتعنت فی النفقہ ہونےکی وجہ سےتفریق کامطالبہ کرسکتی ہے،اس کےلیےضروری ہوگاکہ عدالت شرعی طریقہ کارکےمطابق فیصلہ کرے۔

حوالہ جات
" الحیلۃ  الناجزہ "74,73:
لیکن عدالت کے ذریعے تفریق کاطریقہ یہ ہوکہ :
 عورت اپنا مقدمہ  مجازعدالت کے سامنے پیش کرے، عدالت معاملہ کی شرعی شہادت وغیرہ کے ذریعہ سے پوری تحقیق کرے۔اگر عورت کادعوی صحیح ثابت ہوکہ  شوہرباوجودوسعت کے خرچ نہیں دیتا،توشوہر سے کہاجاوے کہ اپنی بیوی  کے حقوق اداکرویاطلاق دیدو،ورنہ عدالت تفریق کرنے کی مجاز ہوگی ۔اس کے بعد بھی اگر وہ کسی صورت پرعمل نہ کرے توعدالت  نکاح فسخ کردے ۔   

محمدبن عبدالرحیم

دارالافتاءجامعۃالرشیدکراچی

27/شوال  1442 ھج

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمّد بن حضرت استاذ صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب