021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مخنث کا حکم
73275نکاح کا بیاننکاح کے جدید اور متفرق مسائل

سوال

مخنث یعنی خواجہ سرا کیا ہیں؟ اسلام کا نقطہ نظر کیا ہے؟اور ان کی نسل کیسے سے شروع ہوئی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مخنث کو خنثی بھی کہا جاتا ہے،یہ بھی مکلف انسان ہیں،خنثی وہ فرد ہے جس میں خلقۃ مردانہ وزنانہ دونوں علامات پائی جائیں، اس کی دو قسمیں ہیں: مشکل اور غیر مشکل، غیر مشکل وہ خنثی ہے جس کے بارے میں طے ہوجائے کہ یہ مرد ہے یا کہ عورت، لہذا جب اشتباہ ختم ہوگیا تو اس کے ساتھ اسی جنس مرد یا عورت والا معاملہ کیا جائے گا اور اگر مشکل ہے تو اس حکم یہ ہے کہ وہ کسی کے ساتھ نکاح نہیں کرسکتا۔(فتاوی دار العلوم دیوبند :۷،ص۱۲۳)البتہ خواتین کے لیے ان سے پردہ کا حکم ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۸شوال۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب