021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نشے کی حالت میں طلاق دینے کا حکم
73283طلاق کے احکاممدہوشی اور جبر کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

سوال

میں عرض دار لیاقت علی مجھ سے انجانے میں شراب کے نشے میں ایک غلطی ہو گئی ہے ۔ میں نے اپنی زوجہ محترمہ کو طلاق کا بولا ہے ۔ مجھے یاد نہیں کہ میں کتنی بار اسے طلاق کا بولا ہے ۔ اس بات کو ڈھائی سے تین ماہ ہو گئے ہیں ۔اس کی عدت ختم ہونے میں 2 دن رہ گئے ہیں ۔ مجھے جلد از جلد بتایا جائے کہ میں اس سے رجوع کر سکتا ہوں یا نہیں۔ آپ سے گزارش کی جاتی ہے کہ مجھے اسلامی طریقے سے فتوی دیا جائے ۔ جناب کی عین نوازش ہو گی ۔

تنقیح :سائل نے فون پر بتایا کہ انہیں بالکل یاد نہیں کہ نشے کی حالت میں کتنی بار طلاق دی ہے ۔سائل کے بقول ان کی بیوی کا کہنا ہے کہ تین بار  جملہ" طلاق ہے "دہرایا ہے ۔  

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

واضح رہے کہ طلاق چاہے غصے میں دی جائے یا نشے میں ، طلاق واقع ہو جاتی ہے ۔ صورت مسئولہ میں چونکہ آپ کو نشے کی وجہ سے یاد نہیں ہے کہ آپ نے کتنی بار طلاق دی ہے جبکہ آپ کی بیوی کے مطابق آپ ان کو  تین بار طلاق دے چکے ہیں ، لہذا آپ کی بیوی کو تین طلاقیں واقع ہو گئی ہیں ۔ اب آپ دونوں کا ساتھ رہنا شرعا ناجائز اور حرام ہے۔حلالہ شرعیہ کے علاوہ ساتھ رہنے کی کوئی صورت نہیں ۔

حوالہ جات
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/ 239)
(قوله بنبيذ) أي سواء كان سكره من الخمر أو الأشربة الأربعة المحرمة أو غيرها من الأشربة المتخذة من الحبوب والعسل عند محمد. قال في الفتح: وبقوله يفتى لأن السكر من كل شراب محرم. وفي البحر عن البزازية المختار في زماننا لزوم الحد ووقوع الطلاق. اهـ. وما في الخانية من تصحيح عدم الوقوع فهو مبني على قولهما من أن النبيذ حلال والمفتى به خلافه.

عبدالدیان اعوان

دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

29 شوال 1442

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

عبدالدیان اعوان بن عبد الرزاق

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب