021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
میراث میں ماں شریک بھائیوں کا حصہ
73422میراث کے مسائلمیراث کے متفرق مسائل

سوال

کیا  فرماتے ہیں مفتیان  کرام  اس مسئلہ کے بارے میں  ایک   صاحب   جن کا نام محمد ہے ، ہندوستان میں پیدا  ہوئے ،ایک سال کی عمر  میں  اس کے والد  نے والدہ کو طلاق  دیدی ،ان  کی پرورش ان کی نانی نے کی ،کیونکہ  ان کی والدہ  نے دوسری  شادی کرلی تھی اور  ان کے والد نے بھی  دوسری  شادی کی ،یہ لوگ  ہندوستان  سے شفٹ  ہوکر پاکستان  آئے  جمشید روڈ  پر قیام کیا ،وہاں محمد کی نانی نے محمد کو ایک مکان دلایاجس کی رقم محمد اورنانی  نے  مل کر ادا کی،پھر   گورنمنٹ  نے وہاں  سے پوری  کالونی  نیو کراچی گودرا کالونی میں شفٹ کردیا ،اور  اس مکان  کے بدلے ایک مکان  ملا جس  پر گورنمنٹ  کو رقم ادا کرنی  پڑی  وہ رقم  محمد نے ادا کی  اور  یہ مکان محمد کے نام  کے نام بطور ملکیت  رجسٹرڈ ہے ۔

محمد  بھائی  نے ایک  شادی کی تھی   جس سے کوئی اولاد نہیں ہوئی ،اس کا   محمد  بھائی سے   پہلے  انتقال  ہوچکا ہے ، محمد بھائی  کے  پانچ  ماں شریک بہن بھائی تھے   جس میں تین حیات  ہیں 2بہنیں  اور ایک بھائی۔محمد بھائی کے والد  نے جو   دوسری  شادی کی اس سے  3بچے تھے جن میں سے محمد  بھائی کے انتقال کے  بعد 2زندہ ہیں ایک بھائی ایک بہن ۔جبکہ  محمد  کے والد والدہ  پہلے ہی  انتقال کرچکے ہیں ۔محمد  کی جائداد  میں مکان اور  کچھ کیش  رقم ہیں ، اس  کا بٹوارہ  شرعی طور پر کیسے کیاجائے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

مرحوم  محمد نے بوقت انتقال  اپنی ملک میں  منقولہ غیر منقولہ  جائداد،   سونا  چاندی   ، نقدی  اور  دیگر  چھوٹا  بڑا  جو سامان  بھی چھوڑا  ہے سب مرحوم کا ترکہ ہے ،اس میں  سے سب سے پہلے  کفن دفن کا متوسط  خرچہ نکالاجائے  اس کے بعد  مرحوم کے  ذمے کسی کا قرض ہو  اس کو ادا کیاجائے ، اس کے بعد  اگر مرحوم  نے کسی  غیر  وارث کے لئے کوئی جائز وصیت  کی ہو  توتہائی مال کی حد تک  اس پر عمل کیاجائے ۔اس کے بعد ما ل کو مساوی  ۹ حصوں  میں تقسیم کرکے ما ں شریک بھائی بہنوں میں سے  ہر ایک کو  ایک  ایک حصہ دیا جائے ،باپ شریک بھائی  کو 4حصے  اور بہن کو  2 حصے  دئے جائیں گے۔          

حوالہ جات
.............

احسان اللہ شائق عفا اللہ عنہ

 دارالافتاء جامعة الرشید    کراچی

13/11/1442h

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

احسان اللہ شائق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سیّد عابد شاہ صاحب