03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سڑکوں کی توسیع کی وجہ سے مسجد اور قبرستانوں کو منہدم کرنا
73453وقف کے مسائلمسجد کے احکام و مسائل

سوال

حکومت بلوچستان کوئٹہ شہر میں عوام الناس کی سخت تکلیف کےپیش نظر سریاب روڈ بشمول شہر کی دیگر سڑکوں اور راستوں کی تنگی کے باعث توسیع کررہی ہے،او ر(۱)توسیع کی زد میں آنے والی مساجد کو منہدم کر کے انہیں متبادل جگہ پر اپنے خرچ پردوبارہ تعمیر کیا جائے گا(۲)اسی طرح توسیع کے زد میں بعض قبرستان بھی کلی اور جزوی طور پر آرہے ہیں ،کیا یہ شرعا درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ضرورت اور مصلحت عامہ کے تحت ایسا کرنے کی گنجائش ہے۔(فتاوی عثمانی:ج۲ ،ص،۵۱۶نقلا عن امداد الفتاوی :ج۲،ص۶۷۳)اوراس بارے میں مسجد اور قبرستان کا ایک ہی حکم ہے،البتہ مسجد کی جگہ کو حتی الوسع (جس قدر ہوسکے)بےحرمتی سے بچایا جائے،مثلا اس جگہ کوگندگی، کچرا وغیرہ ڈالنے سے محفوظ بنانے کے جملہ ممکنہ انتظامات کئے جائیں۔اسی طرح قبرستان کےمتاثرہ قبور کے مردوں کی اجسادو باقیات کو ممکنہ حد تک کسی متبادل جگہ منتقل کیا جائے۔

حوالہ جات

الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (4/ 357)

وفي جامع الفتاوى لهم تحويل المسجد إلى مكان آخر إن تركوه بحيث لا يصلى فيه، ولهم بيع مسجد عتيق لم يعرف بانيه وصرف ثمنه في مسجد آخر. اهـ. سائحاني. اهـ.

الاختيار لتعليل المختار (3/ 45)

ولو ضاق المسجد وبجنبه طريق العامة يوسع منه المسجد، ولو ضاق الطريق وسع من المسجد.

 (ولو ضاق المسجد وبجنبه طريق العامة يوسع منه المسجد) ; لأن كليهما للمسلمين نص عليه محمد (ولو ضاق الطريق وسع من المسجد) عملا بالأصلح،

 نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۷ذیقعدہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب