021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بینک الحبیب اسلامک سے گاڑی و گھر لینا
73478جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

ہم لوگ بینک الحبیب کی اسلامک سائیڈ سے گاڑی اور گھر لینا چاہتے ہیں۔ معلومات کے مطابق اسلامک بینکنگ سسٹم میں مرابحہ، اجارہ، مشارکہ، استصناع وغیرہ کے طریقے استعمال کیے جاتے ہیں۔

کیا بینک الحبیب اسلامک سے گاڑی و گھر لینا شرعی لحاظ سے درست ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

موجودہ دور میں کئی  بینک "اسلامک بینکنگ" کی سہولت فراہم کرتے ہیں یعنی  کاروبار کے مختلف جائز طریقوں کو استعمال کرتے ہوئے کلائنٹس کے ساتھ معاملات کرتے ہیں اور ان معاملات کی نگرانی علماء کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کرتا ہے۔  "بینک الحبیب اسلامک" کے شریعہ بورڈ میں مستند علماء کرام موجود ہیں جو اس کے معاملات کی نگرانی کرتے ہیں لہذا ان علماء کرام پر اعتماد کرتے ہوئے  اس سے گاڑی و گھر لینا درست ہے۔

حوالہ جات
۔۔

محمد اویس پراچہ     

دار الافتاء، جامعۃ الرشید

22/ ذو القعدہ 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد اویس پراچہ

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب