021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
قصص الانبیاء کی معتبر کتاب کونسی ہے؟
73531انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلاممتفرّق مسائل

سوال

قصص الانبیاء کتاب کا اردو ترجمہ کس عالم نے زیادہ افضل طریقے سے کیا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

قصص الانبیاء کے نام سے آجکل جتنی کتابیں معروف ہیں،ان میں سے اکثر وبیشتر بے سند اور کمزورروایات پر مشتمل  ہیں،جن کا دیکھنا نقصان سے خالی نہیں،اس نام سے ایک کتاب علامہ عماد الدین ابن کثیر رحمہ اللہ تعالی کی بھی ہے، جو اس بارے میں ایک مستند کتاب کی حیثیت رکھتی ہے،لیکن اس کے کسی مستند ترجمہ کا ہمیں علم نہیں،البتہ اس بارے میں قصص القرآن نامی کتاب حضرت مولانا حفظ الرحمان سیوہاروی رحمہ اللہ متعالی کی  مفصل، محقق ،مدلل اورمعتبر کتاب ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۶ذیقعدہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

سیّد عابد شاہ صاحب / سعید احمد حسن صاحب