021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سال سے کم بھیڑ کی قربانی کا حکم
73562قربانی کا بیانقربانی کے متفرق مسائل

سوال

دنبہ اگر چھ ماہ کا ہو اور سال جیسا لگ رہا ہو تو اس کی قربانی جائز ہے،کیا یہ چکی والے دنبے کے ساتھ خاص ہے،یا بغیر چکی والے بھیڑ مینڈھا جو کہ چھ ماہ کا ہو اور سال کا لگ رہا ہو تو اس کی قربانی بھی جائز ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عربی لغت کی معتبر کتابوں مثلا لسان العرب،تاج العروس،المعجم الوسیط ودیگر میں ضان کے معنی ذوات الصوف من الغنم(اون والی بکری) لکھے ہیں،یعنی ضان اور معز میں فرق اون اور بالوں کے ذریعے کیا گیا ہے،چکی ہونے یا نہ ہونے کو فرق کا مدار نہیں بنایا گیا،اس لیے چھ ماہ کے ایسے بھیڑ کی قربانی بھی جائز ہوگی جو ایسا موٹا تازہ ہو کہ پورے سال کا لگتا ہو،ملاحظہ ہو:(امداد الفتاوی:3/ 603،کفایت المفتی: 8/ 192،فتاوی محمودیہ:17/ 359،امدادالمفتین:797)

حوالہ جات
"البحر الرائق " (2/ 233):
"وفي المعراج الضأن جمع ضائن كركب جمع راكب من ذوات الصوف، والضأن اسم للذكر والنعجة للأنثى والمعز ذات الشعر اسم للأنثى، واسم الذكر التيس".
"رد المحتار" (2/ 281):
"والضأن ما كان من ذوات الصوف والمعز من ذوات الشعر قهستاني ط".

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

29/ذی قعدہ1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب