021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
جاز کیش اکاؤنٹ سے کسی کو لوڈ کرنے پر ملنے والے فری منٹس کا حکم
73630سود اور جوے کے مسائلسود اورجوا کے متفرق احکام

سوال

کوئی بندہ اپنے جاز کیش اکاؤنٹ میں جو پیسے رکھتا ہے ان پر کمپنی کی جانب سے جو منٹ،ایم بی اور ایس ایم ایس ملتے ہیں وہ تو سود کے زمرے میں آتے ہیں،لیکن اگر بندہ اپنے اکاؤنٹ سے کسی کو لوڈ بھیجتا ہے تو اس لوڈ بھیجنے پر کمپنی کی جانب سے جو منٹ،ایم بی اور ایس ایم ایس ملتے ہیں انہیں استعمال کرنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

چونکہ مذکورہ سہولیات کے لیے کمپنی کی جانب سے اکاؤنٹ ہولڈر کے اکاؤنٹ میں کسی مخصوص اور متعین مقدار میں رقم رکھوانے کی شرط نہیں ہے،بلکہ کمپنی کی ایپ استعمال کرنے کے نتیجے میں صارف کو یہ سہولیات کمپنی فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے شرعا انہیں سود نہیں کہا جاسکتا،بلکہ یہ سہولیات انعام کے زمرے میں آتی ہیں،اس لیے ان کا استعمال جائز ہے۔

حوالہ جات
" رد المحتار" (5/ 166):
"(قوله كل قرض جر نفعا حرام) أي إذا كان مشروطا كما علم مما نقله عن البحر، وعن الخلاصة وفي الذخيرة وإن لم يكن النفع مشروطا في القرض، فعلى قول الكرخي لا بأس به ويأتي تمامه". 

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

30/ذی قعدہ1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب