021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عالمہ بننے کے لیے گھر سے نکلنا
73624جائز و ناجائزامور کا بیانپردے کے احکام

سوال

ایک گھر جس میں عرصہ ۷ سال سے ایک مدرسہ قائم ہے جس میں حفظ ، ترجمہ قرآن، اور بہشتی زیور پڑھایا جاتاہے، جبکہ اس گھر میں دو فاضلات( خواتین) اور ۴ سے پانچ فضلاء موجود ہیں، آیا اس گھر سے دوسرے مدرسے( جو کہ دو سے ڈیڑ کلو میٹرکے فاصلہ پر ہے) بالغ بچیوں کا باقاعدگی سے جانا عند الشرع درست عمل ہے  کہ نہیں۔ بینوا توجروا۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگرضروری دینی تعلیم سے زائد اضافی تعلیم کا بندوبست خود گھر میں نہ ہوسکے تو اضافی تعلیم کے لیے گھر سے باہر جانا چند شرائط کے ساتھ جائز ہے۔

۱۔ سرپرست کی اجازت  سےہو۔

۲۔ مکمل پردہ کے ساتھ کسی محرم کے ساتھ آمد ورفت ہو، نامحرم کے ساتھ آمد ورفت کا اعتبار نہیں۔

۳۔ پڑھانے والی  مکمل معلمات ہوں یا کم از کم مکمل پردے کے ساتھ معلم پڑھائے،صرف درمیان میں پردہ لٹکانا کافی نہیں،نیز معلم کے ساتھ زبانی بات چیت،سؤال وجواب کی اجازت بھی نہ ہو۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب