021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
طلاق کی محض تحریر کو اسکرین پر ظاہر کرنے سے طلاق نہیں ہوگی۔
73625طلاق کے احکامتحریری طلاق دینے کا بیان

سوال

علی نے اپنی بیوی عائشہ کو طلاق دی اور کمپیوٹر میں فائل میں ٹائپ کیا کہ میں اپنی بیوی کو طلاق دیتا ہوں، اب وہی فائل زاہد نامی شخص  اپنی بیوی فاطمہ کو طلاق دینے کی نیت سے کھولے اور کمپیوٹر کی سکرین پر علی کی اپنی بیوی کو طلاق دینے کے لیے ٹائپ کی گئی طلاق کی تحریر  ظاہر ہوجائے اور فائل کھل جائے تو کیا  اس سے زاہد کی بیوی فاطمہ پر طلاق واقع ہوجائے گی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

طلاق کے واقع ہونے کے لیے زبان سے یا قلم سے الفاظ طلاق بولنا یا لکھنا ،یا کم از کم زبانی یا تحریری طور پر ان کی تصدیق ضروری ہے،لہذاجس طرح کسی کاغذ پر لکھی کسی تحریر کوطلاق کی نیت سے اٹھانے سے طلاق نہیں ہوتی، اسی طرح محض اس نیت سے فائل کھولنے سے طلاق نہ ہوگی، جب تک اس پر دستحط نہ کرے، یا کم ازکم اس کو دوسری جگہ پر اس نیت سےکاپی پیسٹ نہ کرے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب