021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
بلا شہوت،بلا انتشاررطوبت کا اخراج باعث حرمت مصاہرت نہیں۔
73627نکاح کا بیانحرمت مصاہرت کے احکام

سوال

میں کافی سالوں سے کفر،شرک.کِنائی الفاظ،پاکی ناپاکی کے وسوسوں کا بہت شکار ہوں،ایک دن میں نے حرمت مصاہرت کا بیان سن لیا ،تب سے مجھے اپنی والدہ کے بارے میں گندے،گندے وسوسے آنا شروع ہو گئے،جب والدہ  پیر دبانے کو بولے تو پیر دبانے سے پہلے گندےاور برے وسوسے آتے ہیں، جب کوئی چیز ان کےپاس سے لینا ہویا بائیک پر سوار ہو نا ہو تو پہلے سے گندے وسوسے آنا شروع ہو جاتے ہیں، اب مجھے اس طرح کے وسوسے آتے ہیں، جب ایک دن پیر دباتے وقت اور گندے وسوسے آتے وقت پیشاب کے جگہ میں ہلچل ہو گئی تھی اور وسوسے ہی کے وجہ سے بلا شہوت اور بلاانتشار پیشاب کی جگہ گندی ہوگئی،کبھی وسوسے آتے ہیں کہ پیشاب کے جگہ میں اضافہ ہوگیا،لیکن یہ سب باتیں یقینی طور پر مجھے معلوم نہیں،لیکن زیادہ وسوسے مجھے پیشاب کے جگہ میں ہلچل ہو نے کے آتے ہے،اگر ہلچل ہو گئی ہے تو شہوت کا پتا نہیں،انتشار ہوا یا نہیں؟ اسکا پتا نہیں، اس وقت پیر دبا رہا تھا یا چھوڑ دیا تھا ؟اسکاپتا نہیں ہے اور اس مسئلہ کے بارے میں کسی سے پوچھتایا موبائل فون میں مسئلہ دیکھتا  ہوں تو اس کے بارے میں وسوسے آتے ہیں کہ گناہ ہوا ہے ،اس لئے تحقیق کرتے ہو، میں بہت ڈپریشن میں ہوں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

وسوسوں کی طرف توجہ نہ دیں، یہی ان کا علاج ہے اور نہ ہی وسوسے کاشرعا اعتبار ہے،لہذااگر شہوت سے ہاتھ لگانا یقینی طور پر یاد نہیں تو اس سے حرمت مصاہرت ثابت نہیں ہوئی،البتہ آئندہ کے لیے احتیاط کریں، ماں کے پاؤں دبانے سے قطعی اجتناب کریں، بلکہ ایسی کسی بھی خدمت سےخود بچیں اور ایسی خدمت اپنی بہن یا بیوی وغیرہ سے کروائیں، یا اجرت پر کسی ملازمہ کو رکھیں،اب تک کی غفلت پر توبہ واستغفار کریں۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب