03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"متعلقہ "کے بجائے” مطلقہ” لفظ کہنے سے طلاق کا حکم
73631طلاق کے احکامطلاق کے متفرق مسائل

سوال

لفظ متعلقہ اور مطلقہ کو عمومی طور پر لوگ جلدی میں ایک ہی طرح بول دیتے ہیں،متعلقہ کا مطلب وابستہ،جبکہ مطلقہ کا مطلب طلاق دینے والا ہے یا طلاق یافتہ کو کہتے ہیں،ایک آدمی نے مجھ سے پوچھا: مطلقہ آفیسر کون ہے؟میں نے جلدی میں کہا: مطلقہ آفیسر میں ہوں،میں دراصل درست طریقے سے کہنا چاہتا تھا،لیکن منہ سے مطلقہ نکل گیا کہ مطلقہ آفیسر ہوں، اس کی وجہ سے میری بیوی کو طلاق تو نہ ہوگی؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

عربی گرائمر کی رو سے مطلقہ (لام کے فتحہ کے ساتھ) تو طلاق یافتہ عورت کے لیے استعمال ہوتا ہے،لیکن مُطَلِّقَہ(لام کے کسرہ کے ساتھ) یہ لفظ مستعمل نہیں،کیونکہ اس صورت میں اس کا معنی بنتا ہے طلاق دینے والی عورت،جبکہ عام طور پر طلاق کا اختیار عورت کو نہیں مرد کو ہوتا ہے اور مرد کے لیے یہ لفظ ہاء کے بغیر مُطَلِّق استعمال ہوگا۔

بہر حال مذکورہ صورت میں اس لفظ سے کوئی طلاق واقع نہیں ہوگی۔

 

حوالہ جات

....

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

02/ذی الحجہ1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق غرفی

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب