73704 | نماز کا بیان | امامت اور جماعت کے احکام |
سوال
کیا نماز صرف فرض ادا کرنےسے ادا ہوجاتی ہے؟ اور سنت کے متعلق کیا حکم ہے؟ خاص طور پر ظہر کی چار اور دو سنتیں اسی طرح عشاء کے فرض اور سنتیں۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
صرف فرض نماز پڑھنے سے فرض تو ادا ہوجائے گا،لیکن بلا عذرسنن مؤکدہ چھوڑناکبھی کبھار ہو تو بری بات ،لائق ملامت عمل اورمحرومی کی علامت ہے اورنہ پڑھنے کی مستقل عادت بنالینا گناہ ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۲۴ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |