03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
خانقاہ میں اعتکاف ،جمعہ اور جماعت کرانے کا حکم
73714نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

خانقاہ جس میں پنج وقتہ نماز ادا ی جاتی ہے، کیا اس میں:

 ۱۔ مسنون اعتکاف ادا ہوجائے گا؟

۲۔ کیا اس میں جمعہ کی نماز ادا ہوجائے گی؟جبکہ مسجد قریب ہی ہو۔یا جمعہ کے لیے مسجد شرعی ہونا ضروری ہے؟

۳۔ کیا خانقاہ میں نماز باجماعت کا ثواب جامع مسجد جیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

۱۔ مسنون  اعتکاف بلکہ اعتکاف کے لیے مسجد شرعی ہونا ضروری ہے،خانقاہ میں ادا نہ ہوگا۔

۲۔جمعہ کی ادائیگی کے لیے اگرچہ مسجد شرعی ہونا شرط نہیں ،لیکن مسجد میں جمعہ پڑھنے کا ٖثواب نہیں ملے گا۔

۳۔ نہیں،بلکہ مسجد میں باجماعت نماز کا ثواب زیادہ اور بڑھ کر ہے۔

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۲۴ذی الحجہ ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب