021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مغرب کی اذان اورجماعت کے درمیان وقفے کا حکم
73814نماز کا بیاننماز کے فرائض و واجبات کا بیان

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارےمیں کہ

مغرب کی اذان کے بعد جماعت کے لیے 3سے 5منٹ تک انتظارکرواناجائز ہے یانہیں،اورجماعت تاخیر سے پڑھنے میں شہر ی اوردیہی علاقوں کا کوئی فرق ہے یانہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

 اذانِ مغرب اورجماعت کے درمیان وقفہ کرنے میں یہ تفصیل ہے کہ اذانِ مغرب کے بعد جماعت میں تأخیر کرنے کے تین درجات ہیں ۔

(الف):ایک درجہ یہ ہے کہ اذان واقامت کے درمیان دور کعت سے کم تأخیر ہو،یہ بلاکراہت جائز ہے ۔

(ب):دوسرا یہ کہ دورکعتوں کے برابر یا اس سے زیادہ مگر ستاروں کے ظاہرہونے  سے پہلے تک تأخیرہو ،یہ مکروہِ تنزیہی ہے ۔

(ج): تیسرا درجہ یہ ہے کہ اس قدرتأخیر کی جائے کہ ستارے ظاہر ہوجائیں ،ایسی تأخیر مکروہ ِتحریمی یعنی ناجائز ہے۔

 انسان اگراطمینان اورسکونِ قلب کےساتھ نمازپڑھےگاتودو رکعتوں کےلئے کم وبیش تین منٹ درکار ہوںگے؛لہذااذانِ مغرب کےبعد چارسے پانچ منٹ کا وقفہ دوسرے درجہ میں داخل ہونے کی وجہ سے مکروہِ تنزیہی ہوگا،لیکن تین منٹ تک وقفہ دینے کی گنجائش ہوگی،خاص طور پر جبکہ اس سے مقصود تکثیر جماعت ہوکیونکہ تکثیرِ جماعت میں نمازیوں کی کثرت بذاتِ خود مقصود ِشرعی ہے جیسےکہ اسی مقصد کےلیے رمضان المبارک میں فجرکی نماز غلس(اندھیرے) میں نماز ادا کی جاتی ہے۔

اذان ِ مغرب اورجماعت کے درمیان وقفےکےحوالے سے شہری  اوردیہی علاقوں کا کوئی فرق نہیں۔

حوالہ جات
وفی الدر المختار و رد المحتار) (1/ 369)
 تعجيل (مغرب مطلقا) وتأخيره قدر ركعتين يكره تنزيها.
الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) (1/ 369)
قوله: يكره تنزيها) أفاد أن المراد بالتعجيل أن لا يفصل بين الأذان والإقامة بغير جلسة أو سكتة على
الخلاف. وأن ما في القنية من استثناء التأخير القليل محمول على ما دون الركعتين، وأن الزائد على القليل إلى اشتباك النجوم مكروه تنزيها، وما بعده تحريما إلا بعذر كما مر.

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

 دارالافتاء جامعۃ الرشید کراچی

یکم/محرم/1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / شہبازعلی صاحب