021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مشکوک حکومتی اعلان کے بعد عید کے دن روزہ کا حکم
73853روزے کا بیانرمضان کا چاند دیکھنے اور اختلاف مطالع کا بیان

سوال

اس عید پر میرے والد صاحب نےعید کی نماز بھی پڑھ لی اور روزہ بھی رکھ لیا  اور کہا کہ حکومت نے غلطی کی ہے، یہ اعلان میں نہیں مانتا، ابھی شریعت اس کے بارے میں کیا حکم دیتی ہے کہ حکومت کی بات مانی جائے یا روزہ رکھا جاسکتا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

یہ طریقہ غلط اور ناجائز ہے،مشکوک صورت حال میں حکومت کے اعلان کے مطابق عمل لازم ہے،البتہ جس کو اعلان کے صحیح نہ ہونے  کا ظن غالب ہو وہ بعد میں ایک روزہ کی احتیاطاقضاء رکھ سکتا ہے۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳محرم ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب