03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
نماز میں دوسرے ائمہ کی تقلید یعنی نقل اتارنے کا حکم
73854نماز کا بیانامامت اور جماعت کے احکام

سوال

نماز میں دوسرے ائمہ کی تقلید یعنی نقل اتارنا شرعا کیسا ہے؟،جبکہ کبھی کبھار ان کے لب ولہجہ کے ساتھ ساتھ ان کی رونے کے طرز اور ٹائمنگ بعینہ وہی اختیار کرنا جو کسی مشہور امام کی ہو۔ کیا یہ جائز ہے؟ اور نہیں تو ہمارے ملک کے بڑے بڑے ادارے اور علماء اس سے لوگوں کو آگاہ کیوں نہیں کرتے ؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

نماز میں تلاوت میں خوش الحانی اور آیات وعید وعذاب پربے اختیار رونا آجانایارونے کی شکل بنالینا ایک درجہ میں مندوب ومطلوب ہے،لیکن  سؤال میں ذکر کردہ طریقہ نماز میں اخلاص وخشوع وخضوع کے منافی ہے،اس طرح  ادا کی گئی نمازوں کے پڑھنے پڑھانے سے اگرچہ ضابطے کی حد تک نماز ہوجاتی ہے، لیکن نماز کی روح متاثر ہوتی ہے،اس لیے اس سے اجتناب ضروری ہے،لیکن رونے کی آواز بنانے کے ساتھ ساتھ باقاعدہ قصدا ایسارونا جس سے رونے کی مستقل آواز مسموع ہو اور کم از کم دو حرف بھی پیدا ہوں تو اس سے نماز بھی ٹوٹ جاتی ہے۔(ہندیہ:ج۱ص۱۱۲)

حوالہ جات

۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳محرم ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب