73865 | نماز کا بیان | نماز کےمتفرق مسائل |
سوال
اگر ایک آدمی نےصلوۃ تسبیح شروع کی، اتنے میں زوال کا وقت شروع ہوگیا تو یہ شخص کیا کرے؟ جبکہ شروع کرتے وقت زوال میں ۲۵ منٹ تھے۔
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
مکروہ وقت شروع ہونے کے بعد یہ نماز ختم کردے اور مکروہ وقت کے بعداس کی جگہ چار رکعات کی قضاء کرےاورآئندہ صلوۃ التسبیح کسی مناسب وقت میں شروع کرکے مکمل کرے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۳محرم ۱۴۴۲ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |