021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
تصویر پر ماشاء اللہ لکھنا یا کہنا
73829جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

جاندار کے تصویر پر ماشاء اللہ لکھنا یا کہنا کیسا ہے؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

جائزعمل کی منظر کشی وعکاسی کے تناظر میں  غیر پرنٹ شدہ تصویر کو دیکھ کر ماشاء اللہ کہنا یا لکھنے میں کوئی قباحت  نہیں، لہذا دونوں درست ہیں،البتہ خود تصویر کی خوبصورتی پر ماشاء اللہ کہنے اور لکھنے میں اختلاف ہے،جن کے نزدیک وہ تصویر نہیں،ان کے نزدیک جائز اور جن کے نزدیک یہ بھی ممنوع تصویر کے مفہوم میں داخل ہے ان کے نزدیک جائز نہیں ہوگااورپرنٹ شدہ تصویر چونکہ سب کے نزدیک تصویر ہے ،لہذا اس پرتصویر ہونے کی حیثیت سے ماشاء اللہ لکھنا یا کہنا سب کے نزدیک ناجائز ومکروہ تحریمی ہوگا، البتہ جائز عمل کی منظر کشی کے تناظر میں ماشاء اللہ کہنا درست ہوگا اور لکھنا اسماء مقدسہ کی بے ادبی ہونے کی وجہ سے  درست نہیں ہوگا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۶محرم ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب