021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
مودودی صاحب اور ان کی جماعت کے بارے میں اکابر علماء دیوبند کی رائے
73868ایمان وعقائداسلامی فرقوں کابیان

سوال

کیا مودودی صاحب اور ان کی جماعت کے بارے میں اکابر علماء دیوبند کی رائے اب بھی وہی ہے  جو پہلے تھی اوران کی مختلف کتب ورسائل میں شائع ہوتی رہیں ہیں یا وہ ان سے رجوع کرچکے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اکابر کی آراء وفتاوی کا تعلق مودودی صاحب کی جمہور مخالف نظریات سے تھا،اور انہیں نظریات کی بنا پر وہ جماعت اسلامی کے بارے میں بھی رائے رکھتے تھے،لیکن مودودی صاحب کے بعد جماعت کے دیگر قائدین نےمودودی صاحب کی ان جمہور مخالف نظریات کی نہ صرف یہ کہ تایید نہیں کی بلکہ بعض نے ان سے براءت کا اعلان بھی کیا، اکابر کی آراءوفتاوی کاتعلق چونکہ مخصوص نظریات کے ساتھ تھا،لہذاوہ آراءوفتاوی آج بھی ان نظریات کے بارے میں وہی ہیں، جو کل تھے اور ان سے رجوع نہیں ہوا۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۳محرم ۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب