73830 | جائز و ناجائزامور کا بیان | کھانے پینے کے مسائل |
سوال
ایک آدمی نے فلٹر پلانٹ لگوایا، اور اس پر یہ الفاظ لکھے ہیں " سبیل حضرت حسین بن علی برائے ایصال ثواب فلاں" اب دریافت طلب یہ ہے کہ شریعت مطہرہ کی رو سے مذکورہ فلٹر پلانٹ سے پانی بھرنا، بینا یا کسی اور طریقہ سے استعمال کرنا کیسا ہے؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے نامزد کرنے سے مقصد یہ ہوکہ اس عمل سے ان کی روح خوش ہوگی اور وہ ہمارے مال والاد وغیرہ میں برکت لائےگی،تو یہ عمل درست نہیں اور اس جگہ سے پانی لینا درست نہیں ہوگا اوراگر نیت یہ ہو کہ اس نیک عمل کاثواب حضرت حسین رضی اللہ عنہ کو پہنچے یاحضرت حسین رضی اللہ عنہ کی شخصیت کی طرف نسبت محض بطور انتساب واعزاز مقصودہو تو ایسی صورت میں اس میں اس سے پانی لینا درست ہے، البتہ اس انتساب میں چونکہ غلط مطلب کا بھی احتمال ہے،لہذا اس سے احتراز کرنا چاہئے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۳محرم ۱۴۴۲ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |