021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
سالگرہ منانے کا شرعی حکم
73839جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

کیا سالگرہ منانا جائز ہے،بعض لوگ بچوں کی خوشی کی خاطر اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کو بلاتے ہیں اور ان محفلوں میں میوزک بھی چلایا جاتا ہے،بے حیائی بھی ہوتی ہے،ایسی محافل میں اگر کوئی بلائے تو جانا جائز ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

سالگرہ منانے کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے،یہ غیروں کا طریقہ ہے،جن کی دیکھا دیکھی مسلمانوں نے بھی اسے منانا شروع کردیا ہے اور سالگرہ کی محفلوں میں عام طور پر غیر شرعی کاموں کا ارتکاب ہوتا ہے،مثلا میوزک اور گانا باجا بجانا،مردوں اور عورتوں کا اختلاط وغیرہ،اس لیے مذکورہ بالا طریقے سے سالگرہ منانے اور اس کی مجلس میں شرکت سے احتراز لازم ہے۔

حوالہ جات
....

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

03/محرم 1442ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب