021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
عدت کے دوران شناختی کارڈ بنوانے کے لیے جانا
73909طلاق کے احکامعدت کا بیان

سوال

ایک بیوہ عورت جس کی عمر تقریبا پچاس سال ہے اور بچے بھی نہیں ہیں،کیا وہ عدت کے دوران قومی شناختی کارڈ بنوانے کے لیے گھر سے نکل سکتی ہے،جبکہ اس کے علاقے میں نادرا کی ٹیم کچھ مخصوص دنوں میں ہی آتی ہو؟عدم جواز کی صورت میں اگر وہ گھر سے نکلتی ہے تو کفارہ کیا ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر کسی وجہ سے فوری طور پر شناختی کارڈ بنوانا ضروری ہو،یا ابھی آسانی سے بن رہا ہو اور بعد میں مشکلات کا اندیشہ ہو تو پھر دن کے وقت میں اس مقصد کے لیے گھر سےنکلنے کی گنجائش ہے،لیکن کام پورا ہوتے ہی فوری طور پر گھر واپس آنا لازم ہے۔

حوالہ جات
"الفتاوى الهندية" (11/ 263):
"إن كانت معتدة من نكاح صحيح وهي حرة مطلقة بالغة عاقلة مسلمة ، والحالة حالة الاختيار فإنها لا تخرج ليلا ولا نهارا سواء كان الطلاق ثلاثا أو بائنا أو رجعيا كذا في البدائع" .

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

08/محرم1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / سعید احمد حسن صاحب