03182754103,03182754104
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ
ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
زندگی میں کچھ دیکر موت کے بعد کی میراث سےوارث کو محروم کرنا
74012ہبہ اور صدقہ کے مسائلہبہ کےمتفرق مسائل

سوال

کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ

       میں اپنی زندگی میں اپنے ایک بیٹے کو جائیداد میں سے حصہ دینا چاہتاہوں اس شرط کے ساتھ کہ وراثت میں سے اس کو حصہ نہیں دیاجائے گا ،بلکہ میری دوسری اولاد کے درمیان وراثت تقسیم کی جائےگی،کیا میرا یہ عمل درست ہوگا اورآئندہ وراثت میں وہ حق دار ہوگا یا نہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

       وراثت ایک اضطراری حق ہے، کوئی اپنی طرف سے اس حق کو زائل نہیں کرسکتا،لہذا مسئولہ صوت میں آپ کا متعلقہ بیٹے کو زندگی میں کچھ دیکر موت کے بعد ملنے والی میراث سے محروم کرنا ٹھیک نہیں،اس طرح کرنے سےوہ میراث سے محروم نہیں ہوگا۔

حوالہ جات

صحيح البخاري لعبدالله البخاري - (ج 2 / ص 135)

عن عائشة رضي الله عنها أنها أرادت أن تشتري بريرة للعتق وأراد مواليها أن يشترطوا ولاءها فذكرت عائشة للنبي صلى الله عليه وسلم فقال لها النبي صلى الله عليه وسلم اشتريها فإنما الولاء لمن أعتق.

المحيط البرهاني لمحمود النجاري - (ج 6 / ص 668)

والإرث إنما يجري فيما يبقى بعد الموت.

تكملة حاشية رد المحتار - (ج 2 / ص 116)

الارث جبري لا يسقط بالاسقاط.

تكملة حاشية رد المحتار - (ج 2 / ص 336)

كإرث لا يسقط بالاسقاط ا ه.

سیدحکیم شاہ عفی عنہ

دارالافتاء جامعۃ الرشید

  27/1/1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

سید حکیم شاہ

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب