74013 | میراث کے مسائل | میراث کے متفرق مسائل |
سوال
کیافرماتے ہیں علماء کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ
اگرمیں اپنے ایک بیٹے کواپنی زندگی میں قرض دوں اس شرط کےساتھ کہ جب میرے مرنے کے بعد میری میراث آپ کو حصہ میں ملے گی تو اس میں سے قرض کی یہ رقم منہاکردی جائےگی، کیا میرے لیے اس طرح کرنا درست ہوگا؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اس طرح کرنے سے بظاہر کوئی شرعی مانع نہیں ہے،اس لیے کہ یہ آپ کا ان پر قرض ہوگا اورقرض کسی پربھی ہوقرض دہندہ کی موت کی صورت میں وہ ورثہ کی ملک ہوجاتا ہے اورقرضدارکو قرض واپس کرناپڑتاہے۔تاہم اس واپس کردہ قرض کی رقم میں دیگرورثہ کی طرح قرض واپس کرنے والایہ بیٹا بھی حصہ دار ہوگا۔
حوالہ جات
المبسوط للسرخسي - (ج 25 / ص 232)
القيمة التي على الوارث مال الميت.
.
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | سید حکیم شاہ | مفتیان | آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب |