021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
پنشن کی رقم میں بالغ اولاد کے حصہ کا حکم
74015جائز و ناجائزامور کا بیانخریدو فروخت اور کمائی کے متفرق مسائل

سوال

کیا بیوہ کی پنشن میں بیوہ کی بالغ اولاد کا بھی حصہ ہوگا جن کی عمریں تیس سال کے قریب ہیں؟براہ کرم شریعت کےمطابق جواب مرحمت فرمائیں۔

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

پنشن کی رقم متعلقہ ادارے کی طرف سے عطیہ ہوتی ہے،اس لیے ادارے کی طرف سے جس کے نام پر جاری ہوگی صرف اسی کی ملک ہوگی،لہذا مذکورہ صورت میں اگر پنشن کی رقم بیوہ کے نام پر جاری ہوتی ہے تو وہ صرف اسی کی ملک ہوگی، اس کی اولاد کا اس میں کوئی حصہ نہیں ہوگا۔

حوالہ جات
.....

محمد طارق

دارالافتاءجامعۃالرشید

27/محرم1443ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

محمد طارق صاحب

مفتیان

آفتاب احمد صاحب / محمد حسین خلیل خیل صاحب