021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
"اگر اللہ تعالی آسمان سے زمین پر آئے اور اس سے کہے کہ تم پاکستان میں آخری پیغمبر ہو تو اسے منظور نہیں ہوگا۔”کہنے کا حکم
74133ایمان وعقائدکفریہ کلمات اور کفریہ کاموں کابیان

سوال

مومن نامی ایک شخص نے یہ الفاظ کہے کہ میں پاکستان میں تنگ آچکا ہوں،اگر اللہ تعالی آسمان سے زمین پر آئے اور اس سے کہے کہ تم پاکستان میں آخری پیغمبر ہو تو اسے منظور نہیں ہوگا۔ کیا یہ الفاظ گستاخی کے زمرے میں آتے ہیں؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

ان الفاظ سے مقصد دین سے بیزاری یا استخفاف نہیں، بلکہ ملک سے بیزاری و تنگ دلی ہے،اس میں ایک عادۃ وشرعامحال چیز کو فرض کیا گیا ہے،یعنی اللہ تعالی کا انسانوں کی طرح اترنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے علاوہ کسی اور کو آخری نبی بتانا، جو اللہ کے قانون کے حوالے سے ممکن نہیں، تاہم اس میں یہ تاثر ضرور ہے کہ اللہ تعالی کے کسی ممکنہ امر کی مخالفت کا خیال رکھتا ہے، اس لیے پوری ندامت کے ساتھ استغفار لازمی ہےاورآئندہ کے لیےنہایت احتیاط کی ضرورت ہے۔

حوالہ جات
الفتاوى الهندية (2/ 258)
ولو مات إنسان فقال الآخر: خدايرا اومى بايست كفر كذا في الخلاصة ولو قال: أين كاريست خدايرا افتاده است لا يكفر، وهي كلمة شنيعة كذا في خزانة المفتين.

نواب الدین

دارالافتاء جامعۃ الرشیدکراچی پاکستان

10/صفر1443ھ

 

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب