021-36880325,0321-2560445

بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ

ask@almuftionline.com
AlmuftiName
فَسْئَلُوْٓا اَہْلَ الذِّکْرِ اِنْ کُنْتُمْ لاَ تَعْلَمُوْنَ
ALmufti12
کسی ویب سائٹ کی تصاویرلنک کاپی پیسٹ کرنےکے ذریعےدوسری ویب سائٹ سے فری میں ڈاؤن لوڈ کرنا
74132جائز و ناجائزامور کا بیانجائز و ناجائز کے متفرق مسائل

سوال

میں گرافگ ڈیزائننگ کرتی ہوں اور لوگوں کو اشتہار بنا کر دینے پر معاوضہ لیتی ہوں ،بعض کلائنٹ اشتہار میں ایسی تصاویر لگانے کا کہتے ہیں  جو مفت میں نہیں ملتی اور ابھی میرے کام کی ابتدا ہے، میں خرید نہیں سکتی، یہ تصاویر کسی جاندار کی میں استعمال نہیں کرتی،بلکہ ان کے علاوہ دیگر چیزوں کےی ہوتی ہیں،میرا سوال یہ ہے کہ جن ویب سائٹس سے یہ پیسوں پر ملتے ہیں، اگر ان کا لنک کاپی کر کے ایک دوسری ویب سائٹ پر پیسٹ کریں تو وہ ہمیں فری میں ڈاؤ نلوڈ کرنے کا آپشن دیتے ہیں تو کیا اس طرح سے ڈانلوڈ کی گئی تصاویر اشتہار میں میں استعمال کرسکتی ہوں؟ اور ان کا معاوضہ میرے لیے لینا جائز ہوگا؟

اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ

اگر دوسری ویب سائٹ کسی معاہدے کے تحت اس متعلقہ ویب سائٹ سےتصاویر فراہم کرنےکی سہولت دیتی ہے تو درست ہے اوراگر یہ دوسری ویب سائٹ متعلقہ ویب سائٹ کا مواد غیر قانونی طریقے سےفراہم کرتی ہو تو پھر یہ عمل تو درست نہیں،البتہ اشتہار بنانے کا عمل اور اس کی اجرت جائز ہوگی۔

حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔

نواب الدین

دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی

۱۰صفر۱۴۴۲ھ

واللہ سبحانہ وتعالی اعلم

مجیب

نواب الدین صاحب

مفتیان

محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب