74157 | جائز و ناجائزامور کا بیان | جائز و ناجائز کے متفرق مسائل |
سوال
اگر والدین نفل روزے سے منع کریں اور اولاد کی صحت بھی بالکل ٹھیک ہو تو روزہ رکھنے پر والدین کی نافر مانی کا گناہ ہوگا یا نہیں؟
اَلجَوَابْ بِاسْمِ مُلْہِمِ الصَّوَابْ
اگر نفلی روزہ رکھنے سے ان کے حقوق متاثر ہوں،مثلاوالدین انہی اولاد کی خدمت کے محتاج ہوں اورروزہ رکھنے سےانکی ضروری خدمت میں کمی کوتاہی ہو تو ان کی بات ماننا لازم ہے، لہذاایسی صورت میں بلااجازت روزہ رکھنا جائز نہ ہوگا اور اگر ان کے حقوق تلف یا متاثر نہ ہوں تواس بات میں ان کی اطاعت لازم نہیں اور اگر نفلی روزہ رکھنے سے کسی غرض شرعی کی ادائیگی مقصود ہو مثلا اپنے کو گناہ سے بچانا ہوتو پھر ایسی صورت میں ان کی اطاعت یعنی بات ماننا جائز نہیں ہے۔
حوالہ جات
۔۔۔۔۔۔
نواب الدین
دار الافتاء جامعۃ الرشید کراچی
۱۲صفر۱۴۴۳ھ
واللہ سبحانہ وتعالی اعلم
مجیب | نواب الدین | مفتیان | محمد حسین خلیل خیل صاحب / سعید احمد حسن صاحب |